کراچی(پی پی آئی) شہر قائدمیں پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار سے شہری پریشان ہوگئے اکثر وارداتوں میں ملوث ہیں لیکن انتظامیہ کسی بھی کارروائی سے گریزاںہے۔تفصیلات کے مطابق اندورن ملک سے آنے والے گداگروں نے کراچی کو اپنا مستقل مسکن بنا لیا ہے اور شہر بھر کے ہوٹلوں، تفریحی مقامات شاپنگ پلازوں، ریلوے اسٹیشنوں بس اڈوں، مساجد، بازاروں و گلی محلوں میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے ہر آنے جانے والے سے خیرات طلب کرتے ہیں اور جب تک وہ نہ دے پیچھا نہیں چھوڑتے اور گلی محلوں میںبھیک مانگنے والی خواتین اور بچے موقع ملتے ہی گھروں سے چوریاں بھی کرلیتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ بھکاریوں کے باعث بازاروں میں گھومنا پھرنا مشکل ہو کر رہ گیا ہے۔