لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نے بتایا کہ وارڈن عمران نواز نے 29ای چالان نادہندہ گاڑی پکڑ لی ، وارڈن غلام مصطفی نے 31چالان کی نادہندہ، وارڈن خرم شہزاد نے 21چالان کی نادہندہ گاڑی کو پکڑ لیا ۔ عمارہ اطہر نے کہا کہ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز سے مستفید نہیں ہوسکتے۔