ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے اور برہنہ کرکے وڈیو بنانے پر کارروائی شروع کردی ۔الپہ پولیس کو علی رضا نے بتایا کہ جھوک وینس کے قریب ملزم ذنورین بوسن نے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ میری گاڑی پر فائرنگ کر کے شیشے توڑ دیئے اور زبردستی گاڑی سے اتار کر نامعلوم مقام پر لے گیا جہاں ملزم نے ساتھیوں کی مددسے تشدد کا نشانہ بنایا اور برہنہ کرکے وڈیو بنا لی۔