ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے پروفیسر مسعود الرؤف ہراج کی سربراہی میں نشتر ہسپتال ملتان کے سابق ہاؤس آفسیرز کے ہمراہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی اور ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر محمد کاظم سے ملاقات کی جس میں ڈاکٹروں کے پی ایم ڈی سی لائسنس میں تاخیر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چانسلر نے اس مسئلے کو فوری حل کرنے کے لیے تمام حکام کو ہدایات جاری کیں۔