• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 2 گاڑیوں، 25 موٹرسائیکلوں، زیورات، موبائل فونز، نقدی سے محروم

راولپنڈی ، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی 14موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی سے محروم ہوگئے ،12افراد سے جھپٹا مار کرموبائل اور نقدی چھین لی گئی۔ وفاقی دارالحکومت میں24وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ایک کار ،9موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ،2موٹر سائیکل اور3موبائل فونز اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔شکریال میں ضمیر اختر کے گھر کا تالہ توڑ کر 2لاکھ روپے اورسونا مالیتی 6لاکھ روپے ،نیو ویسٹریج میں مجاہد کےگھرسے 70ہزار روپے اورطلائی زیورات مالیتی 10لاکھ روپے،ڈھوک چودھریاں میں مظہر حیات کے گھر کے تالے توڑ کر موٹرسائیکل اوردیگر سامان مالیتی ایک لاکھ 10ہزار روپے ،بحریہ فیز8میں محمد نعمان کے گھرسے تین اے سی ، 2آؤٹر ،سنٹری کا سامان ، دیگر متفرق سامان اور تین لاکھ پچاس ہزار روپے چوری کر لئے گئے ۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسید میں 3 نامعلوم ملزم اسلحہ کی نوک پر یوسف کاموٹر سائیکل ،ایک لاکھ10ہزارروپے اور موبائل،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ لالہ رخ لین 4میں نامعلوم لڑکا گن پوائنٹ پر احمد سرفراز کا موٹرسائیکل، دوموبائل فون اور 15 ہزار روپے لے اڑا۔ تھانہ رمنا کے علاقہ سے بھی سے ایک موٹر سائیکل اسلحہ کی نوک پر چھین لیا گیا ۔ تھانہ شالیمار ، رمنا ، سنبل ،ترنول ، کورال ، بھارہ کہو اور تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کے علاقوں میں گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ، چور لاکھوں کی نقدی ،زیورات ، قیمتی گھریلو سامان کے علاقے پرائز بانڈ لے اڑلے گئے۔
اسلام آباد سے مزید