لاہور(ایجنسیاں)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بالآخر9مئی کے ماسٹر مائنڈ نے منصوبہ بندی کا اعتراف گناہ کرلیا‘زمان پارک دہشت گردوں کا تربیتی ہیڈ کوارٹر بنا رہا‘انتشاری ٹولے کے خلاف سخت کارروائی ہونا ملکی سلامتی اور قومی مفادات کا تقاضا ہے‘نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ عمران خان کو اپنے جرم پر معافی مانگنی چاہیے‘ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کا قیدی اور اس کی جماعت پاکستان کے لئے کسی صورت قابل قبول نہیں‘وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑکا کہنا ہے کہ عمران خان کا اعترافی بیان اقبال جرم ہے ‘بانی پی ٹی آئی ہمت کریں اور یہ بیان تفتیشی افسرکے سامنے بھی دیں ‘وفاقی وزیر امور کشمیر وسیفران انجینئر امیرمقام نے کہاکہ پی ٹی آئی اور اس کی صوبائی حکومت نے بنوں امن مارچ کو فوج کے خلاف مارچ بنایا۔ یہ جرائم کسی اور ملک میں ہوتے تو اب تک اس انتشاری گروہ پر پابندی لگ چکی ہوتی اور اسے عبرت کی مثال بنایاجاچکا ہوتا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ زمان پارک دہشت گردوں کا تربیتی ہیڈ کوارٹر بنا رہا، پٹرول بم بنانے اور ریاست پر حملے کی تربیت دی جاتی رہی -چار ماہ ٹانگ پر پلستر باندھنے کے ڈرامے کے دوران 9مئی کی منصوبہ بندی کی گئی۔