• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ٹاؤن کی تباہی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹاؤن میں پانی کے شدید بحران، غیر منصفانہ تقسیم، گیس و بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، اووربلنگ، بجلی کے بھاری بلوں اور ان میں ظالمانہ سلیب سسٹم و ٹیکسز کے خلاف منگل کو جماعت اسلامی ضلع کیماڑی کے تحت بلدیہ ٹاؤن ودیگر علاقوں کے مکینوں، مرد وخواتین،منتخب بلدیاتی نمائندوں، سماجی وسیاسی شخصیات،بزرگوں، بچوں اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں حب ریورروڈ ٹاؤن میونسپل آفس بلدیہ ٹاؤن پر عوامی دھرنا دیا جو رات گئے تک جاری رہا، مظاہرین نے سندھ حکومت وقبضہ میئر،کے الیکٹرک، واٹر بورڈ اور نیپرا کے خلاف زبردست غم و غصے کا اظہار کیا ،منعم ظفر خان نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی طرح بلدیہ ٹاؤن کی تباہی و بربادی کی ذمہ دارپیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہے ،یہاں سے جیتنے والے ایم این ایز اور ایم پی ایز نے بھی پانی کی قلت سمیت عوام کے دیگر مسائل حل نہیں کیئے اور نہ ہی نوجوانوں کے روزگار کے لیے کچھ کیا، بلدیہ ٹاؤن کے مکین پانی کی قلت،غیر منصفانہ تقسیم،بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث شدید اذیت کا شکار ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ بلدیہ ٹاؤن کے مکینوں کو بجلی وپانی سمیت بنیادی ضروریات اور سہولیات فراہم کی جائیں، حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیں گے، حکومت کو عوام کے مسائل حل کرنا ہوں گے، جماعت اسلامی پوری عوامی قوت کے ساتھ میدان میں موجود ہے، اس شہر اور شہریوں پر بہت ظلم ہوچکا،جماعت اسلامی عوامی کی حقیقی ترجمانی کا حق ادا کرے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید