• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی کی پولیس ملازمین ،اہل خانہ سے ملاقات،درخواستوں پراحکامات

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی، آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی پیش کردہ درخواستیں سن کر فوری ریلیف بارے احکامات جاری کئے ۔ مزید برآں ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سنگین بیماریوں کا شکار پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کے میڈیکل کیسز اور طبی اخراجات کیلئے 21 لاکھ سے زائد فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی جس پرآئی جی نے فنڈز جاری کرنے کے احکامات جاری کئے ۔