لاہور(خبرنگار) مجلس احرار اسلام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا دو روزہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔ قائد احرار سید محمد کفیل بخاری کی زیر صدارت مرکزی دفتر مجلس احرار نیومسلم ٹاؤن لاہور میں منعقدہ اجلاس میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔