کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کی امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں پیشی ، انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کیلئے 10کروڑ 10لاکھ ڈالر امداد کی درخواست کی گئی ہے ۔ یہ رقوم پاکستان میں دہشتگردی کیخلا ف جنگ ، اقتصادی اصلاحات اور قرض میں مدد کیلئے دی جائے گی ۔ اس امداد سے پاکستان کو اپنی معیشت مضبوط کرنے میں مدد ملے گی ۔کمیٹی نے جنوبی اور وسطیٰ ایشیا کیلئے بجٹ مختص کرنے پر سماعت کی۔ اس موقع پر ڈونلڈ لو نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی حمایت پر توجہ مرکوز ہے ، افغانستان میں خواتین اور اقلیتی گروہوں کی صورتحال پر تشویش ہے۔ جب تک افغانوں کے حقوق کے احترام نہیں کیا جائے گا اس وقت تک افغان حکومت سے تعلقات بہتر نہیں ہوں گے ۔ طالبان حکومت تمام امریکی شہریوں کو رہا کرے۔