اسلام آباد (مہتاب حیدر) پی ٹی سی ایل کے براڈ بینڈ سروسز کے نرخ میں 10 فیصد تک اضافہ، یکم اگست 2024سے انٹرنیٹ کنکشن کے ماہانہ چارجز کو بڑھا کر 4230روپے کر دیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے یکم اگست 2024 سے ملک کے مختلف حصوں میں اپنی براڈ بینڈ سروسز کے نرخوں میں 10 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے اپنے صارفین سے شیئر کی گئی اطلاع کے مطابق یکم اگست 2024 سے براڈ بینڈ سروسز کا ماہانہ بل 10 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آپریشنل لاگت میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے پی ٹی سی ایل کو فکسڈ انٹرنیٹ سروسز کے ٹیرف میں اضافہ کرنا پڑا۔ ملک کے بعض حصوں کے لیے یہ اضافہ موثر ہو جائے گا۔