اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وزیر اعظم آفس نے پی ڈبلیو ڈی کی بندش کے فیصلہ کی روشنی میںوزیر اعظم آفس (پبلک ) ‘وزیر اعظم آفس (انٹر نل )اور وزیر اعظم سٹاف کا لونی کی مینٹی ننس کی ذمہ داری سی ڈی اے کے سپرد کردی ہے۔ وزیر اعظم نے اس کی منظوری دیدی ہے۔ وزیر اعظم آفس کی ایڈیشنل سیکر ٹری سارہ اسلم نے اس فیصلہ سے چیئر مین سی ڈی اے ‘ سیکر ٹری ہا ئوسنگ و تعمیرات ‘ سیکر ٹری فنا نس ڈویژن اورسیکرٹری داخلہ کو آ گاہ کردیا ہے۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم آفس کے سول ورکس ‘الیکٹریکل اینڈمکینکل اور ہار ٹیکلچر وغیرہ کے کام کی ذمہ داری پی ڈبلیو ڈ ی کے ذمہ تھی ۔ مینٹی ننس اور دیگر اخراجات پی ایس ڈی پی اور دیگر متعلقہ مدات سے پورے کئے جا تے ہیں۔