• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا اسکولوں کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے اسکولوں کی تعطیلات14اگست تک بڑھانے کا اعلان کردیا جس کی وجہ ہیٹ ویو اور مون سون بتائی گئی ہےنیا سیشن 14روز آگے کردیا گیا ، 15اگست سے اسکول دوبارہ کھولیں گے ، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات میں شدید گرمی یا ہیٹ ویو اور مون سون کی وجہ سے مزید 14روز کا اضافہ کر دیا اور اب کراچی سمیت سندھ بھر میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 15اگست سے دوبارہ کھولے جائیں گے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید