کراچی( اسٹاف رپورٹر )پولیس اہلکاروں کے منظم جرائم میں ملوث ہونے کے واقعات نہ تھم سکے۔لانڈھی تھانے ہیڈ محرر اور انٹیلی جنس اہلکار سمیت 6 اہلکاروں کو منظم جرائم میں ملوث ہونے پر معطل کر دیا گیا۔معطل ہونے والے پولیس اہلکار گٹکے ماوے کے کارخانے سے بھاری رقم وصول کرتے تھے۔ایس ایس پی کورنگی کی ویجلنس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر لانڈھی ساڑھے تین نمبر پر چھاپہ مارا،ویجلنس ٹیم نے چھاپے میں بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کرلیا۔معطل اہلکاروں میں ہیڈمحرر نعیم تارا ،انٹیلجنس اہلکار جنید ، عدنان،عثمان، ملک حسن اعوان عرف عباسی اور برکت شامل ہیں۔