کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج،مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی منتخب خریداری سے مارکیٹ میں چھائے مندی کے سیاہ بادل چھٹ گئے، بینکنگ، آئل اینڈ گیس، سیمنٹ اور دیگر چند سیکٹرز میں خریداری سے تیزی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 448 پوائنٹس کا اضافہ،51.96 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 43 ارب 69 کروڑ 3 لاکھ روپے کا اضافہ،تاہم کاروباری حجم 15.80 فیصد کم رہا۔