اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس150کی کمان 13ویں مرتبہ سنبھال لی ۔تبدیلی کمان کی تقریب بحرین میں واقع US NAVCENT ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے کموڈور عاصم سہیل ملک کمبائنڈ ٹاسک فورس-150 کے نئے کمانڈر تعینات ہوئے ۔ اس سے پہلے یہ کمان کینیڈین نیوی کے پاس تھی۔ کمبائنڈ ٹاسک فورس-150 کا مشن سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے میری ٹائم سکیورٹی کو فروغ دینا ہے۔کموڈور عاصم سہیل ملک نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔