• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو جج جان بوجھ کر غلط فیصلے کرے اس پر اللہ کا قہر نازل ہو، جسٹس طارق

اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا ہے کہ میں روزانہ قرآن پاک اور درود شریف پڑھ کر مقدمات سننے بیٹھتا ہوں،جو جج جان بوجھ کر غلط فیصلہ کرتا ہے اس پر اللہ کا قہر نازل ہو، کئی بار رات کو نیند نہیں آئی کہ غلط فیصلے نہ ہو جائیں، جج بھی ایک انسان ہے، ہم ہر فیصلہ یہ سوچ کر لکھتے ہیں کہ یہ ہمارا ایگزامنیشن پیپر ہے، انصاف کی فراہمی ہمارا فرض ہے ، اگر ہم انصاف نہیں دیں گے تو اللہ کی عدالت موجود ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ ہم بھی بار سے ہیں، بار کے مسائل حل ہونے چاہئیں، بار کے مسائل حل نہ ہونا افسوسناک ہے ، اس کیلئے بار کے ساتھ بنچ کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ مقدمات کو ہینڈل کرنے کے بہت سے طریقے ہیں ، وکیل اکثر تاخیر سے عدالتوں میں آتے ہیں ، وکلا کو عدالتی اوقات کا خیال رکھنا چاہئے، مقدمے کی تیاری کرنا بنیادی بات ہے، وکلا کو کیس کی تیاری کے ساتھ پیش ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ 8 فروری2021 کے واقعہ کی وجہ سے بار اور بینچ میں کافی خلا آگیا تھا، ججز کو نوجوان وکلا کی اپنے بچوں کی طرح اصلاح کرنی چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید