• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کی تکمیل سے پاکستان کسٹمز ڈیجیٹلائز ہو جائیگا

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان کسٹمز کے زیراہتمام کسٹمز ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے سلسلے میں تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان کسٹمز کے ممبرز‘ ڈائریکٹر جنرلز اور دیگر سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق بین الاقوامی تجارت کو ریگولیٹ کرنے کیلئے عالمی بینک کے تعاون سے پاکستان کسٹمز اپنے بزنس پراسیسز کو تبدیل کرنے کا عمل شروع کر چکاہے۔ پاکستان کسٹمز اپنی کارکردگی‘ شفافیت اور اکائونٹبیلٹی کو بڑھانے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجیکل رولز اپنانے کیلئے پرعزم ہے۔ پاکستان کسٹمز محصولات میں اضافہ کرنے‘ بارڈر کمپلائنس اور تجارت میں سہولت فراہم کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے کام لے رہا ہے۔ ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق پاکستان کسٹمز بڑھتی ہوئی سرحد پار تجارت‘ ٹرانزٹ سپلائی چین مینو فیکچرنگ کے پھیلائو اور جدید ٹیکنالوجیز کے چیلنجز سے آگاہ ہے۔ کسٹمز ٹرانسفارمیشن پراجیکٹس سے کارگو کی ہینڈلنگ بہتر‘ اسمگلنگ اور مس ڈکلیئریشن کے خطرات کم ہونگے۔ وزیراعظم نے کسٹمز ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کیلئے وزیر خزانہ و ریونیو کی سربراہی میں سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ اس پراجیکٹ کی تکمیل سے پاکستان کسٹمز مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ ہو جائیگا۔ اس سے گڈ گورننس اور تجارت میں سہولیات فراہم ہونگی۔
اسلام آباد سے مزید