• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی، بھارت کے پاکستان جانے کے امکانات کم، انگلش کرکٹ بورڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کر کٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ گولڈ نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے بھارتی کر کٹ ٹیم کے پاکستان جانے کے امکانات بہت کم ہیں، ہم پر عزم ہیں کہ ایونٹ پاکستان میں ہی ہوگا۔

برمنگھم میں انگلینڈ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچ کے دوران میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ دونوں بورڈ کے درمیان کولمبو میں خاصی بات چیت ہوئی ہے، مگر پھر بھی بھارت کے پاکستان میں کھیلنے کے کوئی امکانات نظر نہیں آرہے ہیں۔ 

دوسری جانب ایک بھارتی جرنلسٹ نے دعویٰ کیا ہے صرف ایک فیصد امکان ہے ایونٹ میں شرکت کے لئے بھارتی ٹیم پاکستان جائے۔ اگر آئی سی سی، بی سی سی آئی کے سامنے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شیڈول رکھے گا تو بھارت کہے گا کہ ہم وہاں نہیں جاسکتے ہماری حکومت اجازت نہیں دیتی، بھارت کے میچز سری لنکا میں شاید ہائبرڈ ماڈل کے تحت نہ ہوں دبئی میں ہوسکتے ہیں۔