اسلام آباد (اے پی پی) وزارت قانون و انصاف نے جسٹس سردار طارق مروت اور جسٹس مظہر عالم مندوخیل کو ایک سال کیلئے سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے سابق ججز جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان مندوخیل کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا ایڈہاک جج مقرر کرتے ہوئے ایک سال کی مدت کیلئے عدالتی کارروائیوں میں حصہ لیے کی منظوری دیدی ہے ۔