کراچی(نیوزڈیسک)بھارت بڑے پیمانے پر سعودی عرب کی سرمایہ کاری کا خواہش مند ہے اور سعودی عرب بھی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔
دونوں ملکوں نے ریفائننگ، پیٹروکیمیکل پلانٹس، جدید اور قابلِ تجدید توانائی، ٹیلی کام اور بجلی سمیت متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے سلسلے میں وسیع تر تبادلہ خیال کیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ بھارت کی معیشت فروغ پذیر ہے لیکن براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بہت کم ہو رہی ہے۔
لہٰذا حکومت چاہتی ہے کہ سعودی عرب نے ملک میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا جو وعدہ کیا تھا اس کام کو آگے بڑھائے۔
سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم محمد بن سلمان نے گزشتہ برس دورۂ بھارت کے موقع پر وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران بھارت میں 100 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم کیا تھا۔