• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اردو، وضو کے پانی سے پودوں کو سیراب کرنے کا منصوبہ کامیاب، ڈاکٹر ضابطہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے جامعہ کی مسجد اخیار میں وضو کے استعمال شدہ پانی کو محفوظ کرنےاور اس سے مسجد کے باغ میں لگے پودوں کو پانی دینے کے منصوبہ کی کامیاب تکمیل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجد صرف نماز پڑھنے کی جگہ ہی نہیں بلکہ حصول تعلیم کا بھی مقام رکھتی ہے۔ انہوں نے مسجد کے پیش امام و خطیب ڈاکٹر محمد اقبال احمد ، موذن و دیگر انتظامیہ جو کہ نمازیوں کے لئے خدمات انجام دیتے ہیں ان کی کاوشوں کو سراہا ۔ شیخ الجامعہ نے کہا کہ وضو کا استعمال شدہ پانی کو جمع کیا جانا تاکہ اس پانی سے مسجد کے باغ اور پودوں کو سیراب کیا جائے یہ ایک بڑا اقدام ہے۔

ملک بھر سے سے مزید