کراچی ( اسٹاف رپورٹر )رات گئے پولیس مقابلوں میں دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان پولیس نے رات گئے شارع فیصل کراچی فوڈ کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، ایک عدد چھینا ہوا موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی۔زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جو کہ دوران علاج ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ ساتھی ملزم کی شناخت نور نبی شاہ ولد نذیر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔پاک کالونی تھانے کی حدود لیاری ندی کے قریب رات گئے مبینہ پولیس مقابے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔ہلاک منشیات فروش کی شناخت عادل سندھی کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک ملزم کی تفصیلات چیک کی جارہی ہیں۔