راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) وکلاء قیادت اور حکومتی ارکان پارلیمنٹ نے کورٹ فیس میں ہوشرباء اضافے کا بوجھ عوام پر پڑنے کو تسلیم کرتے ہوئے ملکر معاملے کو سلجھانے کیلئے کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔محفل مذاکرہ میں ہائیکورٹ بار کے صدر ملک جواد خالد،جنرل سیکرٹری شبیر احمد مرزا،وکلاء رہنمائوں حسن رضا پاشا،بشارت اللہ خان،اسد عباسی،راجہ ظفر اقبال سمیت ایم این اے ملک ابرار،ایم پی اے اقبال خٹک،عمران الیاس نے شرکت کی۔شرکاء نے کہا کہ کورٹ فیس میں کئی گنا اضافہ براہ راست عام آدمی کو انصاف کے حق سے محروم کرنے کی کوشش ہے۔