• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا نعرہ بازی کیس ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ریاستی اداروں سے متعلق نازیبا نعرہ بازی کے کیس میں تمام ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے گرفتار 13 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا۔عدالت نے تمام ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ گرفتار افراد کا احتجاج سے کوئی تعلق نہیں ہے ، ان افراد کو مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید