• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گذری پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر )گذری پولیس نے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں ۔پولیس کے مطابق ملزمان لقمان ولد عبدالعزیز ، محمد عمران ولد غلام فرید اور مصطفٰی ولد قاسم ڈی ایچ اے کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرتے ہیں اور ان کو فروخت کرتے رہے ہیں۔ملزمان کو مین اتحاد روڈ بحریہ کراس پر دوران گشت پولیس نےروکا اور موٹر سائیکل نمبر KPQ-5973 اور موٹرسائیکل نمبر کے کاغذات طلب کیے جو وہ پیش نہ کرسکے جس پر مذکورہ موٹرسائیکلوں کو ذریعہ فون چیک کیاگیا تو پتہ چلا کہ مذکورہ موٹرسائیکل نمبر KPQ-5973جو کہ تھانہ گزری سے 13 جولائی کو چوری ہوئی جس کا مقدمہ الزام نمبر 372/2024بجرم دفعہ 381-Aت پ تھانہ گزری میں درج ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید