کراچی( اسٹاف رپورٹر )پولیس نے مبینہ مقابلوں میں 15 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، موٹرسائیکلیں ،نقدی اور موبائل فونز برآمد کرلئے ، گرفتار ملزمان میں زخمی ،کار لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان، گینگسٹر آصف مرزا کا قریبی ساتھی بھی شامل ،تفصیلات کے مطابق عزیز آباد بلاک 2 میں شاہین فورس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی ملزم سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ساتھی فرار ہو گیا،گرفتار زخمی ملزم کی شناخت محمد اکرم عرف بگھی ولد محمد رمضان، شاہد ولد بخشل اور دانیال عرف الو ولد محمد رمضان جبکہ فرار ساتھی کی شناخت عامر عرف روفی کے نام سے ہوئی ہے ،ملزمان کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول ، ٹی ٹی پستول 30 بور ، ریوالور، چھینا ہوا موبائل فون، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے ،پیرآباد پولیس نے بنارس پل کے اوپر مبینہ مقابلے میں موسیٰ خان ولد باچا خان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے غیرقانونی اسلحہ ، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی جبکہ زیراستعمال موٹر سائیکل قبضے میں لے لی گئی ،بوٹ بیسن پولیس نے کلفٹن اتوار بازار کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ندیم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے پستول،موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کر لی،سچل پولیس نے سعدی ٹاؤن روڈ پر مبینہ مقابلے میں ایک زخمی سمیت 3 ملزمان آغا کمیل ولد آغا یاور ، ظہور ولد عبد العزیز اور محسن ولد گلزار کو گرفتار کرکے تین پستول اور نقد رقم برآمد کی گئی ، رینجرز اور پولیس نے سپارکو روڈ نزد موسمیات چوک سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 2 ملزمان محمد علی اور محمد واجد کو گرفتار کر کے 2 پستول موبائل فونز اور ایک چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی ، نیو ٹاؤن پولیس نے اسٹیڈیم روڈ سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان وقاص ولد شاہین اور آصف ولد وسایا کو گرفتار کرکے دو غیر قانونی پستول اور نقد رقم برآمد کرلی ، زیر استعمال موٹرسائیکل کو قبضہ میں لے لیا ،سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے فقیرا گوٹھ کے قریب کار لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان طالب ولد علی حسن اور نادر ولد احمد یار کو گرفتار کرکے زیر استعمال سرقہ شدہ کار قبضے میں لے لی ، کار تھانہ عزیز بھٹی کے علاقے سے چھینی گئی تھی،جمشید کوارٹرز پولیس نے دوران ڈکیتی قتل اور بینک ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ملزم فہیم علی کو جہانگیر روڈ نمبر 2 یوٹیلیٹی اسٹور کے قریب سے گرفتار کرکے نائن ایم ایم پستول برآمد کرگی ،پولیس نے بتایا کہ ملزم بدنام گینگسٹر آصف مرزا کا قریبی ساتھی ہے۔