کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں چار منزلہ مکان کی چھت کا ملبہ گرنے سے 01 خاتون جاں بحق اور 4 بچے زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود کورنگی اللہ والا ٹاؤن سیکٹر 31 بی کے قریب چار منزلہ مکان کی چھت کا ملبہ گرنے سے 29سالہ سیما زوجہ عبدالرحیم جاںبحق جبکہ 18سالہ اقراء،4سالہ صمدولد عبدالرحیم ،6سالہ عبدالرحمان اور 10سالہ عبدالرحمان زخمی ہوگئے،حادثے کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفیہ خاتون کی لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔