بیجنگ (شِنہوا) چین کے شمالی صوبے شنشی میں ایک انتہائی تیز رفتار ٹرین میگ لیو کی کامیاب آزمائش کی گئی ہے، ایک ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والی میگ لیو ٹرین میں یہ نئی پیشرفت ہے۔روزنامہ سائنس و ٹیکنالوجی ڈیلی کے مطابق چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ انڈسٹری کارپوریشن لمیٹڈ اور شنشی کی مشترکہ طور پر تیار کردہ یو ایچ ایس کم ویکیوم ٹیوب مقناطیسی لیوٹیشن ٹرانسپورٹیشن سسٹم نے اپنے مکمل جسامت کے ساتھ آزمائش مکمل کی۔