• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک کشمیر ناروے کے زیر اہتمام بھارت کے خلاف احتجاج

اوسلو (نمائندہ جنگ) تحریک کشمیر ناروے کے زیراہتمام بھارت کےپانچ اگست 2019کے ظالمانہ اقدام کشمیر اور فلسطین کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف پرامن احتجاج کیا۔ احتجاج کاآاغاز تلاوت قرآن پاک سے وقاص وحید نے کیا اور اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے۔ احتجاجی مظاہرے میں تحریک کشمیر ناروے کے صدرشاہ حسین کاظمی، نائب صدر حاجی محمدافضال، راجہ مقبول حسین، ڈپٹی چیئرمین اطہر علی، امیگرنٹ فورم کے چوہدری وسیم شہزاد ،ڈاکٹر مبشر بنارس ،عمر سامی جمال، چیف آرگنائزر نزیرخالد بٹ اور دیگر نے خطاب کیا۔ پر امن احتجاجی مظاہرہ میں سیاسی، سماجی ومذہبی تنظیموں پاکستانی وکشمیری کمیونٹیز سمیت لوگوں کی بڑی تعداد سمیت پاکستان مسلم لیگ ن ناروے کے صدر شاہد تنویر، جنرل سیکرٹری عادل منصور ،رفاقت علی ،جنرل سیکرٹری تحریک کشمیر ناروے ملک پرویز اور دیگر نے شرکت کی۔
یورپ سے سے مزید