• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت مظلوم کشمیریوں کا جذبہ آزادی کم نہیں کرسکا، طفیل شاہ

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) تحریک کشمیر اسکاٹ لینڈ کے زیراہتمام گلاسگو میں یوم استحصال کشمیر منایا گیا اور 15اگست2019میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور مقبوضہ کشمیر کو وفاق کے تحت دو حصوں لداخ اور جموں و کشمیر میں تقسیم کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے سیکرٹری سید طفیل حسین شاہ نے کہا کہ بھارت، مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کے تمام ہتھکنڈے آزما چکا ہے لیکن مظلوم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کم نہیں کرسکا۔ بھارت نے اپنے ہی آئین کے آرٹیکل370اور 35Aکو منسوخ کرکے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ حق انصاف کے بجائے صرف ریاستی جبر و استبداد پر یقین رکھتا ہے۔ پروفیسر جاوید حسین گل نے کہا کہ بھارت اپنی غنڈہ گردی کے ذریعے وادی کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ خورشید خان نے کہا کہ بھارت نے5اگست کو جو تبدیلیاں اور اقدامات کیے، کشمیری عوام ان کو کبھی قبول نہیں کریں گے، عبدالرحمن چشتی نے کہا کہ5اگست کو بھارت کی طرف سے کیے گئے اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہے اور ایک وقت آئے گا کہ یہ سارے اقدامات منسوخ ہوجائیں گے۔ مولانا اسحاق نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر کو منانے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دیتا ہے کہ کشمیر کا بھارت کے غیر قانونی قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔
یورپ سے سے مزید