• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذمہ دار صحافت کسی بھی معاشرے کا آئینہ دار ہوتا ہے،سیکرٹری اطلاعات

کوئٹہ(خ ن)سیکریٹری اطلاعات بلوچستان عمران خان نے کہا ہے کہ ذمہ دار صحافت کسی بھی معاشرے کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ میڈیا کی آزادی اس کی بے باکی غیر جانبداری بے لاگ صحافت اور ذمہ دارانہ رویے سے مشروط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ صوبے میں صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کےلیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا اکیڈمی کے دورے کے موقع پر کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان محمدا نور کھیتران بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند اور کابینہ کے عہدیداران نے سیکریٹری اطلاعات کا استقبال کیا۔ دورے کے موقع پر صدر کوئٹہ پریس کلب عبدالخالق رند نے انہیں کوئٹہ پریس کلب، میڈیا اکیڈمی، کلاسز اور دیگر شعبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی۔ صدر کوئٹہ پریس کلب نے میڈیا اکیڈمی کی فعالی اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے سیکریٹری اطلاعات کو آگاہ کیا۔ سیکریٹری اطلاعات بلوچستان عمران خان نے کوئٹہ پریس کلب اور اخباری صنعت سے منسلک افراد کے مسائل تفصیل سے سنے اور انہیں کہا کہ کوئٹہ پریس کلب کے ذمہ داران اپنی جامع تجاویز مرتب کریں تاکہ انہیں حکومت کے سامنے رکھا جاسکے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ صحافیوں کے مسائل کے حل کےلیے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جرنلسٹس ویلفیئر فنڈ کو مو¿ثر طریقے سے استعمال میں لاتے ہوئے خدمات کی انجام دہی کے دوران شہید اور زخمی ہونے والے صحافیوں کو ریلیف دیا جائے گا۔ سیکریٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ میڈیا اکیڈمی میں سہولیات کی فراہمی کے لیے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے خصوصی درخواست کریں گے تاکہ میڈیا اکیڈمی میں کلاسز کا اجراءاور جرنلزم کے شعبے سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کی بہترین تربیت ہوسکے اور انکے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارا جاسکے۔
کوئٹہ سے مزید