• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپورٹس فیسٹیول‘ افغان کلب چمن اور رخشان ڈویژن نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

کوئٹہ (پ ر )محکمہ کھیل بلوچستان کے زیراہتمام جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں پہلا کوارٹر فائنل افغان کلب چمن اورمسلم کلب چمن کے مابین کھیلا گیا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں برابر رہیں جس پر دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پنالٹی ککس دی گئیں جس میں افغان کلب چمن نے مسلم کلب چمن کو شکست دیکر سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں ژوب ڈویژن کامقابلہ رخشان ڈویژن سے ہوا میچ کے اختتام تک دونوں ٹیمیں تین تین گول سے برابر رہیں، پنالٹی ککس پر یہ میچ رخشان ڈویژن نے جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔