• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ کی جانب سے کراچی میں درسی کتب کی ترسیل کا مرحلہ مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ) سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ کی جانب سے کراچی ریجن میں درسی کتب کی ترسیل کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا، تقریبن 7 لاکھ سیٹ کراچی کے سرکاری اسکولز کے لیے روانہ کردیے گئے۔ کراچی کو کتب کی ترسیل کے آخری مرحلہ مکمل ہونے کے سلسلے میں ایک تقریب سندھ ٹیکسٹ بُکبورڈ کے لانڈھی کراچی میں واقع ویئر ہاؤس میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین عبدالعلیم لاشاری، سیکریٹری بورڈ حفیظ اللہ مہر، ضلع ملیر کے تعلیمی افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ عبدالعلیم لاشاری نے کہا کہ سندھ کے 17اضلاع میں کتب کی ترسیل کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید