• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے اب بھی پر امید

اسلام آباد (مہتاب حیدر)آئی ایم ایف سے ایک بار معاہدہ ہوجائے تو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے اب بھی پر امید ہے؛ غیر ملکی سرمایہ کار ڈیوائیڈنڈز اور منافع کی واپسی کی ضمانتوں کے خواہاں؛ زرمبادلہ کے کم ذخائر تشویش کا باعث، اعلیٰ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تین ممالک سے 17ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاریکو راغب کرنے کا منتظر ہے۔ تفصیلات کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)، جسے ملٹری اور سویلین فریقین کے زیر انتظام چلایا جاتا ہے، کا خیال ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے منتظر ہیں تاکہ غیر ملکی کرنسی میں اپنے منافع کی واپسی کی ضمانتیں حاصل کی جاسکیں۔ دوسری جانب سعودی عرب ریکوڈک پراجیکٹ میں حصص حاصل کرنے کیلئے سرمایہ کاری کرنے کا خواہاں ہے لیکن وہ ملک میں ریفائنری کی تعمیر میں سرمایہ کاری کرنے سے گریزاں نظر آتا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف نے اسٹاف لیول معاہدہ کیا تھا اور توقع ہے کہ فنڈ کا ایگزیکٹو بورڈ جاری ماہ کے آخر تک 7ارب ڈالر قرض کی درخواست کی منظوری دیدیگا۔ اسٹیٹ بینک کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9.1ارب ڈالر ہیں جو گزشتہ ایک سال سے موجودہ سطح پر برقرار ہیں لیکن غیر ملکی سرمایہ کار موجودہ سطحوں سے زیادہ مطمئن نہیں۔
اہم خبریں سے مزید