• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بندرگاہ سے پارٹس کی کلیئرنس نہ ہونے پر پاک سوزوکی کا پلانٹ احتجاجاً بند

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )پاک سوزوکی موٹر نے گاڑیوں کے پارٹس کی بندرگا پر ڈیڑھ ماہ سے زائدعرصہ تک کلیئرنہ کئے جانے پر احتجاجاً پلانٹ بند کر دیا، پاک سوزوکی موٹر کے مطابق اربوں روپے کے ڈیمرج اور ڈی ٹنشن چارجز کی ادائیگی کے باوجود سی کے ڈی ( آٹو پارٹس ) کی بندرگاہ سے کلیئرنس نہیں کی جارہی، یہ پارٹس 45روز سے زائد عرصے سے بندرگاہ پر پڑے ہیں اس سے گاڑیوں کی پیداوار اور حکومت کو ٹیکس اور ڈیوٹی کی وصولی بھی رکی ہوئی ہے پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن ، پاپام اور دیگر صنعت تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ آٹوپالیسی 2021-26پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر کوئی نیا سرمایہ کارنہیں آئیگا موجودہ غیر ملکی آٹو مینوفیکچررز کے سرمایہ کار بھی مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔
اہم خبریں سے مزید