• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوانین کی تشریح اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھ کر کرنی چاہیے، جسٹس منصور

اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے قوانین کی تشریح اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھ کر کرنی چاہیے،قرآن اور سنت انسانیت کیلئے دائمی رہنمائی پر مشتمل ہے۔اسلام آباد میں اسلام اور بین الاقوامی انسانی قانون کے عنوان سے چار روزہ تربیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ماحولیات کی اہمیت پر مغربی فقہ قانون کے حوالوں کے بجائے قرآن اور سنت کے حوالے لوگوں کے ذہنوں پر گہرے اثرات مرتب کرینگے۔اسلام اور بین الاقوامی انسانی قانون کے عنوان سے چار روزہ تربیتی تقریب کے اختتام پر 34شرکا کو سرٹیفیکیٹس بھی دیے گئے۔
اہم خبریں سے مزید