• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”ناکام عاشق“ کا علاج نامور شاعر تہذیب حافی کی زبانی ”ہنسنا منع ہے“ میں آج دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) نامور شاعر تہذیب حافی نے جمعہ کو ”جیونیوز“ کے مقبول شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کی۔ شو کے دوران اُنہوں نے اپنی شاعری میں نظر آنے والی محبت، عشق اور دیوانگی کے رنگوں سے پردہ اُٹھایا۔ اُنہوں نے یہ بھی بتادیا کہ اُن کی شاعری میں نظر والی محبت کس خاتون کیلئے ہے۔ حاضرین میں موجود ایک خاتون نے پوچھا ”ناکام عاشق“ کا علاج کیا ہے؟۔ اس کے جواب میں نامور شاعر نے جو گفتگو کی اس پر تمام حاضرین داد دینے پر مجبور ہوگئے۔ نوجوانوں کے مقبول شاعر نے حاضرین کو منفرد اور لا جواب اشعار سنا کر ترو تازہ کردیا۔ ایک لڑکے نے شو کے دوران گیت سنا کر لوگوں پر اپنی آواز کا سحر بھی طاری کیا۔ تہذیب حافی کی مزیدار شاعری اور گفتگو سے سجا مزاح سے بھر پور شو تابش ہاشمی کی میزبانی میں ناظرین رات 11بجکر 5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔
اہم خبریں سے مزید