• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے کا ڈیجیٹل صنفی شمولیت پر عملدرآمد کا آغاز

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے کی جانب سے ڈیجیٹل صنفی شمولیت کی حکمت عملی کے نفاذ کا عملی آغاز کر دیا ، ڈیجیٹل صنفی شمولیت کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے افتتاحی اجلاس کی صدارت وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کی ، چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے اجلاس طلب کیا تھا، اسٹیئرنگ کمیٹی آئندہ تین سالوں کے دوران ڈیجیٹل صنفی تقسیم میں نمایاں کمی کی حکمت عملی کے نفاذ کی نگرانی کرے گی، کمیٹی کی جانب سے رسائی، استطاعت، ڈیجیٹل خواندگی، شمولیت و تحفظ، ڈیٹا و تحقیق پر ورکنگ گروپس کی جانب سے نتائج کا مسلسل جائزہ لیا جائیگا، اسٹیئرنگ کمیٹی میں متعلقہ سرکاری اداروں، نجی شعبے اور تعلیمی اداروں کی نمائندگی بھی شامل ہے ،جس میںصوبائی وزیر برائے کالجز ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی،سیکرٹری وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت محی الدین احمد وانی،چیف شماریات پاکستان بیورو آف شماریات ڈاکٹر نعیم عز ظفر، ، سیکرٹری وزارت آئی ٹی عائشہ حمیرا چوہدری، چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد، سی ای او نیشنل آئی ٹی بورڈڈاکٹر بابر مجید بھٹی، سی ای او جازعامر ابراہیم اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز سے گلالئی خان شامل ہیں ، کمیٹی کو ایک ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ اپنی ذمہ داری نبھانے میں مدد کریگا۔
اہم خبریں سے مزید