• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناتھا خان برج کے نیچے سریے کا پورا جال نشئی کاٹ کر لے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کےپل اور انڈر پاسز بھی نشئی افراد سے محفوظ نہ رہ سکے،ناتھا خان برج کے نیچے سریے کا پورا جال نشہ کرنے والے افراد کاٹ کر لے گئے جس سے پل میں سوراخ ہوا ، اس پل کی دیوار کا سریہ بھی کاٹ دیا گیا،جس کے باعث دیوار زمین پر جاگری ہے،شہری انتظامیہ اور پولیس کی عدم توجہ،سٹی وارڈ ن جو بھرتی ہی شہر کے انفرااسٹرکچر کی حفاظت کے لئے کئے گئے تھے ذمہ داری پوری نہیں کر رہے، گولیمار انڈر پاس میں برساتی پانی کی نکاسی کیلئے لگائی گئی موٹریں اور پائپ بھی نشہ کرنے والے چوری کرکے لے گئےہیں۔ تفصیلات کے مطابق ناتھا خان برج میں سوراخ کی مرمت کا کام چند دن پہلے ہی بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے انجام دیا گیا تھادو روز قبل ایک بارپھر اسی مقام پر سوراخ ہو گیا جب عملہ مرمت کے لئے پہنچا تو پتا چلا کہ پل کے نیچے سے ہیروئنچی سریے کا پورا جال کاٹ کر لئے گئے جس کے باعث پل پر دوبارہ شکاف پڑ گیا جبکہ ناتھا خان برج کی آہنی دیوار کا سریہ بھی کاٹ لیا گیا جس کے باعث گذشتہ ناتھا پل کی دیوار کا ایک حصہ بھی زمین پر آگرا دوسرا واقعہ گولی مار فلائی اوور کی ڈرینج کیلئے لگائی گئی موٹر کا پائپ بھی نشہ کرنے والے چوری کرکے لے گئے جس کے باعث حالیہ بارشوں میں کے ایم سی کے عملے کو پانی کی نکاسی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کے ایم سی کے عملے نے جمعرات کو ناتھا پل کی مرمت اور دیوار کی مرمت کا کام شروع کردیا ہےتاہم اس دوران ٹریفک کی لمبی لائینیں لگی رہیں خاص کر رات کے اوقات میں کارساز فلائی اوور تک ٹریفک جام دیکھنے میں آیاپانچ منٹ کافاصلہ گاڑیوں نے آدھ سے پون گھنٹے میں طے کیا سینئر افسران اور شہر کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر کی املاک کی حفاظت کرنا شہری انتظامیہ اور پولیس اور سٹی وارڈنزکی ذمہ داری ہے،لیکن ان کی غیر ذمہ داری کے باعث شہر کی املاک کو ہیرونچیوں کے حوالے کردیا گیا ہے اور ب پلوں کو نقصان پہنچنا شروع ہو گیا ہے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید