• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آف شور ڈرلنگ کے 50؍ کروڑ ڈالرز سے کمپنی قائم کرنے کا منصوبہ

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) آئل اور گیس کے لیے کھدائی اور پیداوار کےلیے حکومت 50؍ کروڑ ڈالرز کے سرمایہ سے نئی کمپنی قائم کرے گی۔ اس کے علاوہ حکومت ایک مربوط اور مکمل توانائی منصوبے پر بھی غور کررہی ہے جس کے یے کے پی ایم جی جیسے عالمی کنسلٹنٹس کی تجزیاتی اور مالی طور پر ممکن ہونے کے حوالے سے مطالعہ کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔ بین الاقوامی کنسلٹنٹس میکسی کو صحیح گورننس فریم ورک اور ووڈیک کو پاکستان کیلئے مربوط و مکمل توانائی ماڈل بنانے کےلیے کہا جائے گا۔ موجودہ حکومت تیل اور گیس کیدریافت کیلئے ساحل سمندر پر ڈرلنگ کرنے کا ذہن بنارہی ہے جس کےلیے ایک نئی کمپنی قائم کی جائے گی جو گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل ) کے تحت کام کرے گی جس میں تمام ای اینڈ پی اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا تعاون حاصل ہوگا۔ ناکامی کی صورت میں 50؍ فیصد لاگت کمپنی کو ری فنڈ کردے گی جبکہ کامیابی کی صورت حکومت 15؍ فیصد ہولڈنگ بحال رکھے گی جس بات کا فیصلہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں قائم 20؍ رکنی کمیٹی کرے گی۔ یہ بات جمعرات کو یہاں وزارت توانائی کے ایک اعلی ٰافسر نےبتائی۔ انہوں نے کہا کہ 2007ء سے ساحل سمندر ڈرلنگ کےلیے کوئی بولی نہیں دی گئی۔ 2019ء میں کیکڑا ویل کےلیے انڈس بیس میں ڈرلنگ سودمند نہیں رہی تھی۔
اہم خبریں سے مزید