• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ‘ قومی اسمبلی ارکان پر مشتمل پارلیمنٹرینز فورم کا اجلاس

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں تمام جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل پارلیمنٹرینز فورم کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ صدارت پارلیمنٹرینز فار گلوبل ایکشن (پی جی اے) کے منتخب صدر سید نوید قمر نے کی۔ ارکان پارلیمنٹ نے سید نوید قمر کو پی جی اے صدر کے عہدے پر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ پوری پارلیمنٹ اور قوم کے لئے فخر کی بات ہے پی جی اے ایک غیر سرکاری، کثیر الجماعتی، قانون سازوں کا بین الاقوامی نیٹ ورک ہے جس کا مقصد ایک مساوی، محفوظ، پائیدار اور جمہوری دنیا کے لئے قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام کی تشکیل میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ پی جی اے کے صدر نے 1978ء میں تنظیم کی اہمیت اور اس کے قیام کے بعد سے اس کی نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔
اہم خبریں سے مزید