• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے نامناسب رویئے پر عرفان صدیقی کمیٹی سے مستعفی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے سینٹ قائمہ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ اب تعلیم کے بجائے قومی صحت کمیٹی کے رکن ہوں گے جبکہ قومی صحت کمیٹی کی رکن مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر راحت جمالی کو قائمہ کمیٹی تعلیم میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ بدھ کو سینٹ قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے اجلاس کے دوران اُس وقت تلخی پیدا ہو گئی تھی جب کمیٹی کی چیئر پرسن سینیٹر بشری نجم بٹ نے اپنی جماعت کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کو بات کرنے سے روک کر کمیٹی کے سیکرٹری کو بولنے کا موقع دے دیا تھا، اس نامناسب رویے پر عرفان صدیقی نے استعفیٰ دےدیا۔
اہم خبریں سے مزید