• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر سیف کی ارشد ندیم کی کامیابی پر قوم کو مبارک باد

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر محمدعلی سیف نے ارشد ندیم کی کامیابی پر قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ارشد ندیم کو تاریخی کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ملک کا جمہوری نظام ہر پاکستانی کو صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع دیتا ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت سیاسی اور دیگر مسائل ہیں، الیکشن ایکٹ میں ترامیم کرکے آئین کو پامال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چوری کرنے والے لوگوں نے آئین کی خلاف ورزی کی۔ یہ عام قانون نہیں ہے، اس کا اثر انتخابی نظام پر پڑ رہا ہے۔

مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے دو دن قبل اسٹریٹ کرائمز پر پولیس سے بات کی ہے۔ خیبرپختونخوا میں جرائم کی شرح دیگر صوبوں سے کم ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کو 3 ارب روپے سے زیادہ فنڈز جاری کیے، 1600 ارب روپے بجلی کی مد میں وفاق کو بقایاجات ہیں۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ وزیراعلی نے اسلام آباد پر چڑھائی کا نہیں بلکہ وہاں جلسہ کرنے کا کہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید