• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بلوچ یکجہتی کمیٹی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا—فائل فوٹو
بلوچ یکجہتی کمیٹی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا—فائل فوٹو

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے گوادر سمیت بلوچستان بھر میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اس حوالے سے اعلامیے میں کہنا ہے کہ حکومتی وفد نے تمام مطالبات منظور کر لیے ہیں اس لیے دھرنا ختم کر رہے ہیں۔

اعلامیے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کہا ہے کہ کسی ایک مطالبے پر بھی عمل نہ ہوا تو جدوجہد جاری رکھیں گے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق تربت کے جلسے میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

دوسری جانب گوادر کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطالبات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان بھر سے گرفتار کارکنوں کی رہائی عمل میں لائی گئی ہے۔

گوادر کی ضلعی انتظامیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ بلوچ یکجہتی تحریک کے کارکنوں کے خلاف ایف آئی آرختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے مطالبات کے حق میں گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دھرنے دے رکھے تھے۔

دھرنوں کے باعث مختلف شہروں میں داخلی اور خارجی راستے اور مکران کوسٹل ہائی وے ایم 8 سمیت تمام شاہراہیں بند تھیں جس کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

قومی خبریں سے مزید