• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا مستقبل تحریک انصاف سے وابستہ ہے‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، امین آغا اور ارشد اچکزئی نے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ایک حقیقت اور کروڑوں عوام کے لیڈر ہیں حکومتی ارکان کی جانب سے ان کے خلاف پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی سے معافی نہیں مانگیں اور مانگیں بھی کیوں اور کس بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک محب وطن جماعت ہے اور ہم سب عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل تحریک انصاف سے وابستہ ہے۔
کوئٹہ سے مزید