• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسینہ واجد الیکشن کا اعلان ہوتے ہی وطن واپس جائینگی، بیٹے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے صاحبزادے سجیب واجد جوئے نے کہا ہے کہ عبوری حکومت کی جانب سےالیکشن کے اعلان کے بعد ان کی والدہ وطن واپس لوٹ جائیں گی، والدہ کچھ عرصے کیلئے بھارت میں ہیں ، جماعت کی خاطر سرگرم ہونے کیلئے تیار ہوں۔ 

امریکا میں مقیم شیخ حسینہ کے بیٹے نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی والدہ الیکشن کے قریب بنگلہ دیش واپس آ جائیں گی۔ 

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سجیب واجد نے بھارتی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شیخ حسینہ کچھ وقت کے لئے بھارت میں ہیں اور جب عبوری حکومت الیکشن کا فیصلہ کر لے گی تو وہ بنگلہ دیش واپس چلی جائیں گی۔ 

تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ شیخ حسینہ آیا انتخابات میں حصہ لیں گی یا نہیں۔ انہوں نے کہا، "میری والدہ اپنی موجودہ مدت مکمل کرنے کے بعد سیاست سے ریٹائرڈ ہو جائیں گی۔

اہم خبریں سے مزید