• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی رہائی کیلئے نارویجن پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ

اوسلو(ناصراکبر)عمران خان کی رہائی کے سلسلے میں نارویجن پارلیمنٹ کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ڈاکٹر شہباز گل ڈپٹی سیکرٹری پی ٹی آئی یورپ عمر رحمان، اطہر علی صوفیا رانا مارل چیئرپرسن فولکے پارٹی اور دیگر نے خطاب کیا۔ احتجاج کے موقع پر اوسلوکی ہوائیں اور فضائیں عمران خان کو رہا کرو اور عمران خان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی احتجاجی مظاہرے میں کارکنوں نے پارٹی جھنڈے پاکستانی جھنڈے اور عمران خان کی تصویر والے پلے کارڈ اٹھائےہوئے تھے۔مظاہرے میں پی ٹی آئی کے سینئرعہدیداران کارکنان ،بچوں اورخوتینوں حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں پی ٹی آئی ناروے کے سابقہ سینئر صدر چوہدری مدثر علی ثمینہ تھائیگے پاکستان تحریک انصاف ناروے کے سینئر نائب صدر ملک حمزہ سلطان اعوان شیخ عمیر اور دیگر شریک تھے۔ پی ٹی ائی ناروے کے صدر حاجی افضال نے ناصر اکبر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے سلسلے میں ہونے والے احتجاج میں آنے والے پاکستانیوں نے شرکت کر کے بتا دیا کہ وہ اپنے لیڈر سے کتنا پیار کرتے ہیں اور نارویجن پارلیمنٹ کے باہر خواتین و حضرات بچوں نے بھرپور شرکت کی اور عمران خان زندہ باد اور عمران خان کو رہا کرو کے نعرے لگائے۔ اس موقع پرحکمرانوں کو پیغام دیا گیا کہ وہ جلد از جلد ہمارے قائد عمران خان کو رہا کریں۔
یورپ سے سے مزید