• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس سروس آف پاکستان، گریڈ 18 کے افسروں کی تعداد 373 ہوگئی

اسلام آ باد ( ر انا غلام قادر ) ا پولیس سروس آف پاکستان ، گریڈ 18کے افسروں کی تعداد 373 ہوگئی،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اعتراضات کا جائزہ لینے کے بعدفائنل سنیارٹی لسٹ جاری کردی ،سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پو لیس سروس آف پا کستان کے گر یڈ18 کے افسروں کی سنیارٹی لسٹ جاری کردی ہے۔ یہ سنیارٹی لسٹ سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظو ری کے بعد جا ری کی گئی ۔اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس سروس کے گریڈ اٹھارہ کے افسروں سے سنیارٹی لسٹ کے ڈرافٹ پر اعتراضات ما نگے تھے۔ان اعتراضات کا جائزہ لینے کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے فائنل سنیارٹی لسٹ جاری کی۔ یہ سنیارٹی لسٹ تمام متعلقہ افسروں کے علاوہ پنجاب ‘ سندھ ‘ خیبر پختونخوا ‘ بلوچستان اور گلگت بلتستان کے آئی جیز پو کیس کو بھی بھیج دی گئی ۔سنیارٹی لسٹ کے مطا بق اس وقت پو لیس سروس کے گر یڈ اٹھارہ کے افسروں کی کل تعداد373 ہے۔ سنیارٹی کے اعتبار سے سب سے پہلے نمبر پر سید حماد حیدر ہیں جنہوں نے 31اکتوبر 1993کو گورنمنٹ سروس جوائن کی ۔ 30جنوری 2002کو انہیں گریڈ اٹھارہ ملا تھا۔ سنیارٹی لسٹ پر آخری افسر سید فاضل شاہ ہیں ۔ انہوں نے 25اکتوبر 2018 کو پولیس سروس جوائن کی ۔انہیں 17نومبر 2023کو گریڈ اٹھارہ ملا۔
اہم خبریں سے مزید