کراچی( افضل ندیم ڈوگر،ثاقب صغیر) امریکہ میں سرکاری افسر یا سیاست دان پر مبینہ حملے کی منصوبہ سازی کے الزام میں گرفتار آصف رضا مرچنٹ کا پاکستانی شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ہے۔ سرکاری نادرا ذرائع کے مطابق آصف رضا مرچنٹ کا شناختی کارڈ وزارت داخلہ کی درخواست پر بلاک کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے ملزم کے بینک اکاونٹس کی چھان بین کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ آصف رضا پر امریکہ میں رواں ہفتے فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ آصف مرچنٹ امریکہ میں مبینہ دہشتگردی کی منصوبہ سازی کے الزامات کے تحت گرفتار ہے۔ آصف رضا کو امریکہ میں افسران یا سیاستدان پر حملے کی منصوبے کے مقدمہ کا سامنا ہے۔